کوئٹہ کراچی چلنے والی مسافر کوچوں میں اسمگلنگ عروج پر،پولیس اور لیویز کی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے بعد کوچ والوں کی چاندی
لسبیلہ:کوئٹہ کراچی چلنے والی مسافر کوچوں میں چھالیہ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ عروج پر پولیس اور لیویز کی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے بعد مسافر کوچ والوں کی چاندی تاہم لسبیلہ میں وفاقی اداروں کی چیک پوسٹوں کے باوجود چھالیہ کی اسمگلنگ لمہ فکریہ ہے دوسری جانب غیرقانونی اشیاء کی آڑ میں مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے نئی صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر غیرضروری پولیس اور لیویز کی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے بعد مسافر کوچوں میں چھالیہ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوگئی ہے زرائع کے بتایا ہے کوئٹہ سے کراچی اور گوادر چلنے والی مسافر کوچوں میں اندرون بلوچستان سے کراچی چھالیہ و دیگر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ ایک مرتبہ پھر سے عروج پر روزانہ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی چھالیہ اور دیگر غیرقانونی اشیاء مسافر کوچوں میں کراچی اسمگل کی جارہی ہیں بلوچستان پولیس کی چیک پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں تاہم لسبیلہ میں وفاقی اداروں کی چیک پوسٹیں قائم ہیں اسکے باوجود مسافر کوچوں میں چھالیہ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ سوالیہ نشان ہے دوسری جانب پچھلے دنوں حب سٹی پولیس نے مسافر کوچ سے منشیات برآمد کرلی تھی جس کی وجہ سے لسبیلہ کے عوامی حلقوں میں ان مسافر کوچوں میں چھالیہ و دیگر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی آڑ میں منشیات کی اسمگلنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے عوامی حلقوں کے مطابق جسطرح ان مسافر کوچوں میں چھالیہ و دیگر غیرقانونی اشیاء مبینہ طور پر اندرون بلوچستان سے صنعتی شہر حب اور کراچی اسمگل کی جارہی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اسکی آڑ میں ان مسافر کوچوں میں منشیات بھی اسمگل ہورہا ہے لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے کراچی کوئٹہ چلنے والی مسافر کوچوں میں اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


