رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

کراچی: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق کل جمعرات کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق کل جمعرات کو ا ا جلاس طلب کرلیا ہے۔ اس متعلق مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کراچی میں بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔اس متعلق ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا۔
Load/Hide Comments


