ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا کراچی میں کھڑاکرکے تفریخ گاہ بنانے کا فیصلہ

حب (انتخاب نیوز)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ کرنے کئے لئے خریدے گئے مسافر بردار پر تعئش بحری جہاز کو کراچی کے ساحل پر کھڑا کرکے ہوٹل اور تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا کروزشپ میں 14 منزلیں اور 1411 کمرے موجود ہیں کروز شپ میں سیون اسٹار ہوٹل،شاپنگ مالزاور،گیمنگ زون، تین بڑے ہالز موجود ہیں کرونا وبا کے بعد دنیا بھر میں کروز شپ کا کام شدید متاثر ہوا ہے پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا ذرائع بتاتے ہیں کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے کمپنی نے اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کرکے جگہ بھی فائنل کردی ہے کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے اور 2012 میں دوبارہ ری فربش کی گیا ہے موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے سرٹائیفائیڈ ہے۔مالک کروز پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لئے فٹ ہے ذرائع کے مطابق کمپنی نے پورٹ گرینڈ کے پاس جہاز کو لگانے کا مطالبہ کیا تھا،تاہم کروز بہت بڑا ہونے کے سبب وہاں نہیں لگایا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں