ٹوئٹر نے 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیئے
نیو یارک :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے 3000 سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیئے۔اس حوالے سے ٹوئٹر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے 3 ہزار سے زائد ان اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے جو ریاست سے منسلک معلومات کے حوالے سے کام کر رہے تھے۔کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے گورننس کے مسائل کا مطالعہ کرنے کیلئے 2022ء کے شروع میں ماہرین پر مشتمل ایک ریسرچ کنسورشیم شروع کرے گی۔
Load/Hide Comments


