آئی ایم ایف سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی رقم سٹیٹ بینک کو موصول


کراچی: آئی ایم ایف سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی رقم سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بین الاقوامی مالی معاونت سے روپے کی قدر کو بھی سہارا مل رہا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بین الاقوامی ملیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول ہو گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی رقم آنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کی امید ہے۔
Load/Hide Comments