گوادر یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر بلوچ طالب علم لاپتہ

گوادر(انتخاب نیوز)گوادر یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر بلوچ طالب علم لاپتہ گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس کے ہاسٹل سے یکم دسمبر کورمیز اختر نامی بلوچ طالب علم کو لاپتہ کردیا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر مذکورہ خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی دوسری جانب گوادر یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمیز اختر کی گمشدگی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ رمیز اختر کی ہاسٹل سے گمشدگی کے شواہد نہیں ہیں اطلاع ہے کہ وہ دوستوں سے ملنے کیلئے یونیورسٹی سے نکلے تھے جس کے بعد ان سے کسی کا رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں