کوئٹہ، بجلی چوروں اور کیسکو کی ملی بھگت نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی

کوئٹہ:کوئٹہ میں بجلی چوروں اور کیسکو کی ملی بھگت نے شہریوں کی زندگی عزاب بنادی، لائن لاسز کا بہانہ بناکر شہر کی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پشتون آباد، عبدالقدوس روڈ، پشتون درہ، شالدرہ،ملاسلام روڈ، نیو اسماعیل کالونی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں مختلف علاقوں میں روزانہ 10 اور 12 گھنٹے تک بجلی بند کی جاتی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامانا ہے، اکثر رات کے اوقات میں بجلی کئی گھنٹوں تک بند رہتی ہے جس کی وجہ متاثرہ علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کئی گنااضافہ ہوا ہے جہاں دکانوں کے تالے توڑنے، گھروں میں گھسنے اور گلی کوچوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت بھی پائی جاتی ہے۔ شہریوں کے مطابق کیسکو حکام سے بار بار اپیلوں کے باوجود غیر قانونی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیا اور یوں لگتا ہے کہ کیسکو کے متعلقہ ایس ڈی اوز او دیگر زیلی حکام بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئیہیں کیسکو حکام بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے بجائے لائن لاسز عام صارفین سے بجلی کی طویل بندش کے ذریعے پوراکر رہے ہیں، شہریوں کے مطابق کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہفتے میں ایک دن کھلی کچہری تو لگاتے ہیں مگر وہاں شہریوں کی جانب سے جن مسائل کی نشاندھی کی جاتی ہیں ان کا بھی کوئی مداوا نہیں ہوتا بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارے کیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے ساتھ متعد مرتبہ کھلی کچہری میں بات بھی کی گئی مگر وہ بھی اس مسئلے کو حل کرنے سے قاصر ہے شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور سپیکر بلوچستان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر ایگزیکٹو آفیسر کو اسمبلی طلب کر کے ان سے اس حوالے وضاحت طلب کر کے غیر اعلانیہ اور اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کروائے بصورت دیگر شہری احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں