طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تھامس ویسٹ

واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغان خواتین کو تعلیم، ملازمت، سیاست اور میڈیا تک رسائی یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔امریکی نمائندے تھامس ویسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان خواتین کو تمام شعبوں تک رسائی یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔خیال رہے کہ طالبان حکومت نے خواتین کے حقوق سے متعلق حکم نامہ گزشتہ روز جاری کیا تھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے اْن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیے، حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں