ڈاکٹرز کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ

کراچی :ڈاکٹرز نے ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا، کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا صحت کا نظام بہت کمزور ہے، اگر مریضوں کی تعداد بڑھی تومشکلات میں اضافہ ہوگا، علما سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ پاکستان میں ایک ماہ میں بھوک سے کتنیلوگ مرے، لیکن یہ ضرور پتہ ہے کہ کورونا سے 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر حکمرانوں نے غلط فیصلے کیے اور علما نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔کراچی پریس کلب میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر سعد نیاز، ڈاکٹر صدیقی اور ڈاکٹر قیصر سجاد نے اظہار خیال کیا۔
Load/Hide Comments


