جماعت اسلامی کے سینیٹر نے گوادر حق دو تحریک سے متعلق سینیٹ میں تحریک جمع کرا دی

کوئٹہ,جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے گوادر حق دو تحریک سے متعلق سینیٹ میں تحریک جمع کرادی۔گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے گوادر حق دو تحریک کے دھرنے اور احتجاج سے متعلق سینیٹ میں تحریک جمع کرادی گئی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی بندکی جائے۔ گوادر کے رہائشی1ماہ سے دھرنادیئے ہوئے،گونگے بہرے حکمرانوں کوکوئی پرواہ نہیں بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کاہے۔گوادر بلوچستان میں حق دوتحریک کے دھرنے اور احتجاج کے حوالے سے ایوان میں بحث کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں