وزیر اعظم کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا ، ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا،غیر تصدیق شدہ خبریں نہ چلائیں: شہباز گل پاکستانی میڈیا میں ایک خبر زیر گردش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیاہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ ابھی ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ ہی نہیں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زشہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں، جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ سے شیئر کر دیا جائے گا، ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا، آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں
Load/Hide Comments


