ضمنی الیکشن، ہمارے مدمقابل امیدوار وں کا ایجنڈہ غیر اسلامی ہے،سعد رضوی

عبدالحکیم /خانیوال:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے مدمقابل جتنے امیدوار کھڑے ہیں انکا ایجنڈہ غیر اسلامی ہے۔ خانیوال ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈہ بھی اسلامی ہمارا مقصد بھی اسلامی ہمارا منشور بھی اسلامی ہے،شیخ اکمل سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ تم نے الیکشن کے دن فجر کی نماز ادا کرکے گھر سے نکلنا ہے اسلام کے اندر خوشی اور غمی کا تصور تین دن ہے اور حق لینے کا تصور تین سو 65 دن ہے حق کے اوپر کھڑے رہنے کا تصور بھی پورا سال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کیلئے روانہ ایک گھنٹہ ٹائم دینا چاہیے،الیکشن 16 دسمبر کو ہے مگر تم کو عوام نے آج ہی کامیابی کی نوید سنا دی ہے لوگ آپ سے پوچھیں گے کہ تم کیسے جیت گئے۔سعد رضوی نے کہا کہ ہمارا ووٹ ہماری جماعت ہماری بات اور ہمارا امیدوار کچھ بھی دو نمبر نہیں آپ نے 16 دسمبر کو تمام ووٹرز کو گھر سے نکال کر اپنے امیدوار شیخ اکمل کو کامیاب کروانا ہے انشااللہ فتح آپ کا مقدر بن گئی ہے آج کے کنونشن سے مخالفین پریشان ہو گئے ہیں انشااللہ 16 دسمبر کو تحریک لبیک پاکستان کا امیدوار کامیاب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں