امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی، ہلاکتیں 94ہوگئیں

واشنگٹن:امریکی ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی کے بعد بحالی کا مشن جاری ہے،چھ ریاستوں میں آنیوالے طوفان سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔متاثرین نے کہاہے کہ بگولوں سے تباہی اس رفتار سے ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کاموقع بھی نہ ملا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریسکیوورکرزنے بتایاکہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے کسی کا زندہ بچ نکلنا اب مشکل ہے، کینٹکی اور دیگر ریاستوں میں طوفان کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ 94 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔گورنرکینٹکی کا کہنا تھاکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کیلیے جگہ کم نہ پڑجائے۔ریاست کینٹکی میں اب بھی 50 ہزار سے زائد خاندان بجلی سے محروم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں