آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ سے اٹھنے والا دھواں ا بھی تک زیر گردش

کینبرا:آسٹریلیا میں گزشتہ برس کے اواخر میں لگنے والی جنگلاتی آگ سے اٹھے والا دھواں ا بھی فضا میں دنیا کے گرد گردش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے پانی اور فضا پر تحقیق کرنے والے ادارے نے یہ انکشاف جمعرات کو کیا۔ سائنسدان رچرڈ کیورل کے بقول یہ حیران کن بات ہے کہ ایک سو دن گزرنے کے باوجود یہ دھواں ابھی فضا میں موجود ہے۔ اس ادارے کے سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ شروع ہی سے اس دھوئیں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں گزشتہ برس لگنے والی جنگلاتی آگ نے بارہ ملین ہیکڑ زمین کو تباہ کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں