حمید آباد، جھگیوں میں آگ لگنے سے سامان اناج جل کر خاکستر

حمید آباد: گوٹھ علی آباد گولہ میں بگٹی قبیلے کی جھگیوں میں آگ لگ گئی اور دوجھگیاں جل کرخاکستر ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے علی آباد گولہ میں بگٹی قبیلے کی دوجھگیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو جھگیاں جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں اور جھگیوں میں رکھاہوا گھریلوسامان اور اناج جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کاعملہ جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔اہل علاقہ کے مطابق چولہے سے چنگاری اڑنے کے باعث آگ لگی ہے۔متاثرین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بے یارومددگار حکومتی امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں متاثرین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں