مستونگ،شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مسائل کا شکار، ایک مریض جاں بحق

مستونگ: مستونگ کا واحد ہسپتال شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مسائل کا شکار حالت روز بہ روز ابتر ہوتا جارہاہے۔گزشتہ روز صبح6بجے ہسپتال میں ایک مریض انتقال کرگیا دو گھنٹے سے زیادہ میت لے جانے کیلئے ہسپتال مینجمنٹ کی جانب سے ایمبولنس فراہم نہ کی گئی۔ورثاء احتجاجا لاش لے کر قومی شاہراہ پر رکھنے لے گئے۔میت کو مین گیٹ پر پہنچا دیاتو ایمبولنس فراہم کی گئی، میت کو اسٹریکچر پر لیجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہسپتال میں گزشتہ کئی مہینوں سے سی او کا عہدہ خالی ہے جسکی وجہ سے ہسپتال مینجمنٹ اور ادویات کی کمی سمیت مختلف مسائل کا شکار ہے دوسری جانب ہسپتال ترجمان نے کہاکہ ایمبولنس شفٹ کی تبدیلی کی وجہ ضروری کاروائی میں ہوا۔تاہم انہیں ایمبولنس فراہم کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں