چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک کا افغانستان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات ناکافی قرار

اسلام آباد:چیئرمین اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی)سلمان الجاسم نے افغانستان میں اب تک انسانی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دے دیا۔سلمان الجاسم نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر افغانستان کے عوام کی مدد کی ضرورت ہے، افغانستان کو تعمیر نو سے دوبارہ مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔سلمان الجاسم نے کہا کہ تاریخی اجلاس میں شرکت پر خوشی ہے، ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کیمعاملیپرمثبت اقدامات کوسراہتیہیں، افغانستان کیلاکھوں افرادکوبھوک کاسامناہے،اس صورتحال کیاثرات دیگرممالک پربھی مرتب ہوں گے، افغانستان میں مالیاتی بحران بڑھ رہاہے،حل کیلئے راستہ تلاش کرناہوگا۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران مسلم ممالک کیلئیچیلنج ہے، اوآئی سی عالمی برادری سیمل کرافغان عوام کی مددکرے، افغان بہن،بھائیوں کی ہم سیاچھی امیدیں وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں