صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شاہ محمد خان پر پولنگ سٹیشنوں پر دھاوا بولنے اور انتخابی مواد چھیننے کا الزام
بنوں:بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتحال کا الزام صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر عائد کیا گیا، الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ شاہ محمد خان نے اپنے بھائی، بیٹے اور مسلح افراد کیساتھ 12 پولنگ سٹیشنوں پر حملہ کیا، پولنگ عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا جبکہ پولنگ کا مواد چھین لیا گیا۔بکا خیل سے امیدوار مامور خان نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ صوبائی و زیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان نے اپنے بھائی، بیٹے اور دیگر مسلح افراد کیساتھ پولنگ سٹیشنوں پر دھاوا بولا اور پولنگ کا مواد چھینا گیا۔ بکا خیل میں خراب امن و امان کی صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے، ، بکاخیل پولنگ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بکا خیل معاملے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو سات روز میں اپنی رپورت پیش کرے گی۔ادھر تحصیل شاہ عالم میں خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر مردوں کے داخلے کے باعث این سی 43 خواتین پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔ایک پارٹی کے کارکن خواتین پولنگ سٹیشن میں داخ ہو رہے تھے کہ دوسری جماعت کے کارکنوں نے روک دیا۔حالات کشیدہ ہونے پر پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔


