ایران سے مزید 21 پاکستانی تفتان پہنچ گئے

چاغی:ایران سے مزید 21 پاکستانی پاسپورٹ گیٹ اور 79 راہداری گیٹ سے تفتان بارڑ پہنچ گئے ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر کے مختلف قرنطینہ میں 259 ایران سے آنے والے پاکستانی موجود ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تمام افراد کی روزانہ کی بنیاد پر اسکریننگ اور طبی چیک اپ کیا جاتا ہے اس وقت تفتان بارڈر پاکستان ہاوس میں 50 سے زائد ودیگر مختلف قرنطینہ سینٹرز میں 209 افراد موجود ہے محکمہ صحت چاغی کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی بارڈر پر اسکریننگ کیا جاتا ہے اور انھیں کرونا وائرس سے بچاو کے تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے اور انھیں ماسک بھی دیئے جاتے ہیں ایران سے روزانہ پاکستانی باشندے تفتان بارڈر پہنچ جاتے ہیں بلوچستان کے زائرین، و تاجروں کو اسکریننگ کے بعد سیمپل لے کر تفتان موبائل لیب میں انکا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور دیگر صوبوں کے زائرین کو پاکستان ہاوس میں رکھ کر اسکریننگ کے بعد انھیں انکے صوبوں کے قرنطینہ سینٹرز میں روانہ کردیتے ہیں جمعرات کے روز مزید ایران سے 100 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے ہیں جس میں 79 ڈی پورٹی بھی شامل تھے جنکا تعلق پاکستان کے دیگر صوبوں سے ہیں پاکستان کی جانب سے تجارتی گیٹ، راہداری گیٹ، اور دوستانہ گیٹ بدستور بند ہے اور چاغی ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں معمول کے مطابق لاک ڈاون برقرار ہے


