کیسکو نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، میررؤف مینگل

خضدار:بی این پی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی خطرے کی نسبت سارے ملک میں لاک ڈاؤن ہے مارکیٹیں فیکٹریاں اورشاپنگ مالز بندہیں جہاں پرلوگوں کی ضروریات کے مطابق آدھاشہریں روزانہ کے بنیادپربندہیں اس کے باوجود بجلی کی لاک ڈاؤن پہلے سے بھی زیادہ ہے واپڈا کی جانب سے آئے روز لوڈشیڈنک کی دورانیہ بڑھتی جارہی ہے ہوناتویہ چاہیئے تھاکہ واپڈابجلی لوڈشیڈنگ کی دورانیہ اس کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں کم کرتے۔ مگرواپڈا اتنا بے حس ادارہ بن چکا ہے کہ لوڈشیڈنک کی دورانیہ بڑھادیاہے انہوں نے کہاکہ خضدارسٹی میں اکثرکاروبارلاک ڈاؤن کی وجہ سے بندہیں اورسٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی تواترسے جاری ہے خصوصا کھنڈ ایریامیں اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے تمام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے انہوں نے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ خضدار سٹی سمیت کھنڈ بازگیر ودیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پرنظرثانی کے احکامات جاری کیاجائے رمضان شریف کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اگرواپڈاکی جانب سے لوڈشیڈنگ اسی طرح جاری رہا تو بی این پی عوام کے ساتھ ملکر سخت احتجاج کرینگے اس کی ذمہ داری کیسکو حکام پرعائدہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں