نیشنل پارٹی نے ہمیشہ فکر اور نظریے کی بنیاد پر سیاست کی ہے،جان بلیدی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کے مرکزی رہنما ء شہید میر غلام حسین سرپرہ کی برسی کے موقع پر شہید کی قومی سیاسی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سوچ و نظریہ اور قومی شہداء کی جہد مسلسل پر کاربند رہ کر قومی اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے شہید میر غلام حسین سرپرہ کی طویل سیاسی جدوجہد پارٹی کے لیے سیاسی اثاثہ ہے کارکن شہید کی جدوجہد کو مشعل راہ بناکر قومی تحریک منظم و متحرک بنانے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ فکر اور نظریے کی بنیاد پر سیاست کی ہے سیاسی اصولوں و نظریات کو مقدم رکھنا سیاسی تنظیم کی ہی مرہون منت ہوتی ہے نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ بلوچستان کی قومی جدوجہد میں شعوری سیاسی عمل سے ہی تقویت پاسکتی ہے فکری و نظریاتی کاروان ہی اہداف کو یقینی بنانے میں فوقیت رکھتا ہے بیان میں کہا گیا کہ شہید میر غلام حسین سرپرہ کے ریجن میں قبائلی و سرداری نظام اپنے مضبوط شکل میں موجود رہا ہے۔لیکن شہید نے نیشنل پارٹی کے فلسفہ سیاست پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلوچ قوم کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے میں کوشاں رہے۔اور نیشنل پارٹی کو اپنے ریجن کو انتہائی منظم و متحرک کیا۔بلاشبہ شہید کی جدوجہد پارٹی کے لیے مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں