حکومت کے اعصاب پر نواز شریف سوار ، یہ ملک کیا چلائیں گے،احسن اقبال
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا نواز شریف ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعصاب پر صرف نواز شریف سوار ہے، اتنی خوفزدہ حکومت ملک کیا چلائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے ہینڈز اپ کرنے کا وقت آگیا ہے، جائیں چندہ اکٹھا کریں۔دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمرانی سیاست منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے، آج ڈان تنہا ہے، سسیلین لٹیرے خزانہ لوٹ کر کنارے لگ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


