کوئٹہ، رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

کوئٹہ:۔ ٹریفک پولیس کوئٹہ نے ررمضان المبارک میں ٹریفک کے انتظامات کے حوالے سے پلان مرتب کر لیا جسکے مطابق اس مبارک مہینے میں مخصوص اوقات میں (خاص طور پر افطاری سے قبل(ٹریفک کا اضافی رش متوقع ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران رمضان المبارک سے کچھ یوم قبل سے ہی عوام الناس کا رش دیکھنے میں آیا ہے۔ امسال کرونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گو کہ شہر کی اکثر دکانین وغیرہ بند ہیں تا ہم اشیاء خورد و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی دکانین کھلی ہیں اسلئے حفظ ماتقدم کے طور پر رمضان المبارک میں ٹریفک کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو بدوران خریداری اور بعد ازاں اپنے گھروں تک پہنچنے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک پلان کی ترتیب ذیل ہے۔رمضان المبارک میں دن/30 12بجے سے 3/00 بجے تک اور شام کو5/00سے افطاری تک سرکی روڈ، میکا نگی روڈ، طو غی روڈ، پرنس روڈ، مشن روڈ، بس اڈہ راؤنڈ اباؤنٖڈ، امداد چوک سے سریاب پھاٹک کی طرف، چائنا چوک سے حالی چوک کی طرف، غالب سرکلر سے غالب حالی کی طرف، علمدار روڈ سے میزان چوک کی طرف، لیاقت میکانگی سے فاران ہوٹل کی طرف،نیو مشن کراس سے طوغی روڈاور مشن روڈکی طرف منان چوک سے قندھاری بازار کی طرف، پرنس مسجد سے مسجد روڈ کی طرف گدھا گاڑیوں، ہاتھ ریڑ ھیوں اور واٹر ٹینکروں کاداخلہ بند رہے گا۔الخیر ہسپتال زرغون روڈ تا سریاب پھاٹک تک سڑک کے مشرقی جانب،مسجد پرنس تاسفیر مسجد چوک جنوبی جانب، میزان چوک تا تھانہ سٹی مغربی جانب، تولہ رام روڈ فاران ہوٹل سے مسجد روڈتک جنوب کی طرف، غالب سرکلر چوک سے صلاح الدین چوک تک جنوبی جانب، ممتاز اچار تا مسجد قندہاری کراس تک جنوبی جانب، لیاقت میکانگی تا ڈاکٹر یاسین گلی جنوبی جانب، اختر محمد سرکی کراس سے گوالمنڈی چوک تک مغربی جانب، جناح پٹیل سے شاوکشاہ پٹیل تک شمالی جانب، اینگل روڈ مغربی جانب اور گوالمنڈی چوک کے آس پاس پارکنگ کی اجا زت نہیں ہوگی۔یٹ روڈ،مشن روڈ، شاوکشاہ روڈ، طوغی روڈ، سرکلر روڈ، علی بھائی روڈ، پرنس روڈ، بانو روڈ اور عدالت روڈ پر پارکنگ یکطرفہ ہوگی۔ شام کو رش کی صورت میں آرٹ سکول روڈ، پرنس گوردت سنگھ روڈ سے آرچر روڈ کی طرف،گوردت سنگھ روڈ پٹیل کراس سے پرنس روڈ کی طرف، مشرق اخبار گلی سے فاطمہ جناح روڈ کی طرف، ابوالخیر گلی آرچر روڈ سے پرنس روڈ کی طرف اور صلاح الدین چوک سے بطرف غالب سرکلر ٹریفک یکطرفہ چلے گی۔منان چوک سے انسکمب اقبال کراس تک ہر قسم کی پارکنگ ممنوعہ ہوگی۔شہر کے مرکزی حصے میں کسی بھی وقت ٹریفک کا رش ہونے کی صورت میں رکشے، گدھا گاڑی او ر ہاتھ ریڑھی کا فاران ہوٹل سے مسجد روڈ کی طرف، فاطمہ قندھاری سے میزان چوک کی طرف، یٹ مسجد روڈسے طو بی مسجد کی طرف، علمدارنیو مشن کراس سے میزان چوک کی طرف داخلہ بند ہوگا۔ علاوہ ازیں افطار سے ایک گھنٹہ قبل سلیم کمپلیکس اور یونیورسل کمپلیکس کے سامنے دونوں جانب ہر قسم کی پارکنگ مکمل طور پر بند ہوگی اور شام 4/- بجے سے افطاری تک، پٹیل روڈ کو پٹیل گوردت سنگھ کراس سے سلیم کپلکس کی طرف ا ور آرٹ سکول روڈ کو آرچر روڈ کسے پرنس روڈ کی طرف ون وے کر دیا جائے گا۔پک اپ اور سوزوکی پک اپ صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور سہ پہر 3/00 بجے سے شام5/00 بجے تک شہر میں اِ ن کو لوڈ اِ ن لوڈ کی اِجازت ہوگی۔اوردن 12 بجے تا3/00بجے اور شام5/00بجے سے افطاری تک شہر کے سڑکوں پر آنے کی اِجازت نہیں ہوگی۔دُکاندار حضرات ماہِ رمضان المبارک میں اپنی گاڑیاں، موٹر سائیکل دُکانوں کے سامنے صبح سے شام تک کھڑ ی کرنے کی بجائے شہر میں موجود سرکاری اور پرائیویٹ کار پارکنگ میں کھڑی کریں، اِس سے شہر میں پارکنگ کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوسکتاہے۔اِ س کے علاوہ اپنی دُکانوں کے سامنے سائیکل/ موٹر سائیکل لمبا کھڑا کرنے،سامان رکھنے اور سامان اُٹھانے والی ریڑھیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔ رکشہ ڈرائیورز چوکوں کے کارنر پراور سڑک کے درمیان سواریاں اُٹھانے / اُتارنے اور رش والے علاقوں میں سڑک کے کنارے غیر ضروری پارکنگ سے گریز کریں، خلاف ورزی کی صورت میں اِ ن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاکر ان کے رکشے بند کر دیئے جائیں گے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ (ٹرک، ٹریکٹروغیرہ) افطاری کے بعد شہر میں داخل ہوسکیں گے۔سبزل روڈ،برما ہوٹل،لنک روڈ،اور سرکی روڈ پر ٹرکوں کا داخلہ بند رہے گا۔ہاتھ ریڑیوں کو کمرشل علا قوں خاص طور پر لیاقت بازار، عبدلستار روڈ، آرٹ سکول روڈ، میکانگی روڈ، کانسی روڈ، سرکی روڈ، انسکمب روڈ، جناح روڈ، کواری روڈ، پٹیل روڈ منی مارکیٹ، سریاب روڈ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام الناس اور تاجران ے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ رمضان کے تقدس میں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور اپنی گاڑیاں کسی نزدیکی پرائیویٹ کار پارکنگ میں کھڑی کریں اور نو پارکنگ، ڈبل پارکنگ سے گریز کریں۔ جن سڑکوں پر پہلے سے یک طرفہ پارکنگ ہے ان کے دوسری طرف اپنی گاڑیاں پارک نہ کریں۔ ون وے اور ٹریفک کانسٹیبل کے اشاروں کی پابندی کریں۔ شام کو افطاری کے وقت گھروں کو جاتے ہوئے جلد بازی سے کام نہ لیں۔ نیزسریاب روڈ، ارباب کرم خان روڈ، جوائنٹ روڈ اور ملحقہ علاقہ جات کو جانے کے لئے سریاب فلائی اوور کا استعمال کریں اور سیٹلائٹ ٹاؤن کی جانب جانے کے لئے پرانا روٹ (ڈبل روڈ) استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کی فوری مدد حاصل کرنے کیلئے1) (ایس ایس پی ٹریفک آفس فون نمبر 9213316 (دفتری اوقات میں) اور دیگر تمام اوقات میں (2) ٹریفک کنٹرول سٹی فون نمبر9201991 اور 3)) ٹریفک کنٹرول سریاب فون نمبر 9211691 پررابطہ کر سکتے ہیں۔ میں۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کر کے ایک با شعور شہری ہونے کا فرض ادا کریں۔ٹریفک پولیس آپ کے تعاون کی طلب گار ہے۔ ماہ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صابرین اللہ کی مدد حاصل کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں