ن لیگ کا سارا اثاثہ مریم نواز کے پاس ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بنینظیر بھٹو جب پہلی بار وزیراعظم بنیں تو ان کی عمر بھی بلاول بھٹو جتنی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو مہنگائی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔تیسری قوت کا اشارہ ملنے کے بعد اب لیگی رہنماں کی مسکراہٹیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اس لیے کھل کر سامنے نہیں آتے کہ ان کے پاس کچھ نہیں، ن لیگ کا سارا اثاثہ مریم نواز کے پاس ہے۔قبل ازیں ا اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی شہید بہت با صلاحیت تھیں، آج ہمیں ان کی بہت ضرورت تھی کیونکہ وہ اتفاق رائے پیدا قائم کرنا جانتی تھیں۔بے نظیر بھٹو اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی پیپلز پارٹی میں انتظامی معاملات کا فرق ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان کے لیے بہت آسان تھا کہ وہ کئی جماعتوں کے لیے بیک وقت لیڈ رول کا کردار ادا کرسکیں، ان کے دور میں کبھی پی ڈی ایم اتحاد تشکیل دیا گیا تو کبھی ایک اور کبھی دوسرا اتحاد بنا۔انہوں نے کہا کہ ایسے اتفاق رائے پر اکثر نوابزادہ نصراللہ خان کو سراہا جاتا تھا اور انہیں قیادت کا ذمہ دار سمجھا جاتا تھا لیکن اس حوالے سے زیادہ کام بے نظر بھٹو کا ہوا کرتا تھا اور ان کے پاس ہر جماعت کے تحفظات اور اعتراضات کا جواب ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بہت محنت کی اور ان میں محنت کرنے کا بہت جذبہ تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی شہید نے اپنے بچوں کی بہت اچھی تربیت کی ہے اور جو وقت آرہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ انہیں جلد کوئی اہم عہدے پر اہم کردار ادا کرنا چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں