یوریا کی قیمت دنیا میں فی بوری 11000ہے جبکہ پاکستان میں 1800روپے کی بک رہی ہے، خسرو بختیار

اسلام آباد:وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ اس وقت یوریا کی قیمت دنیا میں فی بوری 11000ہے جبکہ پاکستان میں 1800روپے کی بک رہی ہے، ایسے ذخیرہ اندوز مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سال ربی کے موسم میں پاکستان میں 30لاکھ میٹرک ٹن کی پیداوار ہوئی، اگلے سال 31مارچ میں مکمل ہوگا،30لاکھ 35ہزار میٹرک ٹن پیداوار ہو گی جو گیارہ فیصد گزشتہ سال سے زیادہ ہے، منگل کو اسلام آباد میں۔وفاقی وزیر فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ں ے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے کسانوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے یوریا کو جو گیس مہیا کی جاتی ہے اسے ہم نے برابر کا میرٹ آرڈر تبدیل کیا، عالمی منڈی میں یوریا کی کھاد کی قلت کی وجہ سے پاکستان میں اس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ سندھ سے یوریا کھاد کے ذخیرہ اور فراہمی سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی پوری کوشش ہے کہ یوریا کھاد سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے، جنوری کے اوائل میں سندھ اور پنجاب میں پانی کی وارا بندی شروع ہونے جا رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ یوریا کھاد کی مقررہ قیمت سپلائی یقینی بنائی جائے، وفاقی حکومت کا شکار طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ سرٹیفائیڈ بیجوں کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ رواں سال بھی گزشتہ سیزن کی طرح بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں