پاکستان کورونا کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کو کورونا کا بہت بڑا ایکسپورٹر قرار دے دیا پھر صحافیوں کی نشاندہی پر اپنی بات کی وضاحت کی۔منگل کو پریس بریفنگ کے دوران فواد چوہدری کی زبان پھسل گئی اور وہ روانی میں یہ کہہ گئے کہ پاکستان کورونا کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے۔صحافیوں کے ٹوکنے پر فواد چوہدری نے اپنی تصحیح کی کہ ہاں وہ میڈیکل آلات برآمد کرنیکی بات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں