سیل شدہ دکانوں اورشورومز کوڈی سیل نہ کرنے پر بھر پور احتجاج کرینگے،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اے سی سٹی مجسٹریٹس کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل دکانوں اور موٹر سائیکل شورومز کو سیل کر رے ہیں اس کا کیا جواز بناتا ہے کہ بے جاہ تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے اور پانچ ہزار سے لیکر دس ہزار تک رقم وصول کررہے ہیں اور بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پہلے ہی لاک ٹاؤن اور کورونا کی وجہ تاجرون کوکروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے اور تاجر برادری پہلے ہی دکانوں کے کرایہ گیس بجلی کے بلز اب تک ادا نہیں کرسکے اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اب جگہ جگہ دکانوں اور شورومز کو سیل کیا جارہا ہے تاجر ڈی سی آفس کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ڈی سی آفس کی انتظامہ بات سنے کو تیار نہیں اور بھاری جرمانہ کر کے مفت میں روزانہ کی بنیاد پر تنگ کر رہی ہے اگر ان دکانوں اور شورومز کو ڈی سیل نہ گیا تو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان بھر پور احتجاج کا راستہ اپنائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامہ پر عائدہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں