کراچی، آوارہ کتوں نے 4روز میں 150افراد کو کاٹ لیا

کراچی:کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 4 روز میں آوارہ کتوں نے معصوم بچوں سمیت مزید 150 افراد کو کاٹ لیا۔کٹے کے کاٹنے کے واقعات کیماڑی، ملیر، سرجانی اور محمود آباد میں پیش آئے۔ صرف جناح اسپتال میں روزانہ 30 سے 40 افراد کو لایا جا رہا ہے۔محمود آباد کے رہائشیوں نے بتایا کہ 50 سے زائد کتے گینگ کی طرح ہر فرد کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے کتوں کی نس بندی کی مہم کیلیے ایک ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔ کچھ علاقوں میں کتوں کو پکڑکر نس بندی بھی کی گئی تھی لیکن لاک ڈان شروع ہوتے ہی معاملہ دب گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں