ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہے گا۔بلوچستان میں کوئٹہ، گوادر، قلات اور چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں