شوگر کمیشن 9 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات وزیر اعظم کوکل پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ابتدائی طور پر (آج) ہفتہ شوگر انکوائری کمیشن کی طرف سے منتخب کردہ 9 شوگر ملز کے خلاف جاری تحقیقات کے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر شوگر کمیشن 25 اپریل تک وزیر اعظم کو منتخب کردہ 9 شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش کرے گا اور باقی پہلوؤں بارے رپورٹ مکمل کرنے کے لئے کچھ دن کی مہلت کی درخواست کی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں