فلپائن میں طوفان رائے کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 400 سے تجاوز کر گئیں
منیلا :فلپائن میں ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہاہے کہ خطرناک طوفان رائے سے ہونے والی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔طوفان کو دو ہفتے گزر جانے کے باوجود زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں کے حکام نے متاثرین کے لیے غذا، پانی اور پناہ گاہیں بنانے کے لیے مزید ساز و سامان کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے سربراہ ریکرڈو جلاد نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اب تک 405 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہیں جن میں پیشتر افراد درخت گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 82 شہری لاپتہ اور ایک ہزار 147 زخمی ہیں۔
Load/Hide Comments


