کوئٹہ، کسٹمز کلیکٹریٹ میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں کھپلوں کا انکشاف

کراچی(انتخاب نیوز)کسٹمز کلیکٹریٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں گھپلوں کے انکشاف پر تحقیقات کا حکم، گھپلوں کی تحقیقات کا کیس کسٹمز کے گریڈ 20 سینئر آفیسر محمد یعقو ب کے حوالے کر دیا گیا،انکشاف ہوا ہے کہ من پسند افراد سے ملی بھگت کر کے گاڑیاں سستے داموں نیلام کرائی گئی تھیں،گاڑیوں کی نیلامی سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے،پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں