امریکا میں نیو ایئر پارٹی میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 4زخمی

نیویارک: امریکی ریاست مسیسپی میں سال نو کی مناسبت سے جاری ایک پارٹی میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسیسپی کے علاقے گلف پورٹ میں درجنوں افراد نئے سال کے استقبال کے لیے موجود تھے اور جیسے ہی کاونٹ ڈاون ختم ہوا، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد موقع پر ہی ہلاک ہگئے اور 4زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے قلم بند کرلیے گئے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 22سے 28سال کے درمیان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں