ایف آئی اے کو نفری کی کمی کا سامنا، پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

اسلام آباد:ایف آئی اے کو نفری کی کمی کا سامنا، پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد نے نفری کی کمی کے باعث ایف آئی اے پنجاب پولیس سے 35اہلکاروں کو ڈپوٹیشن پر بھیجنے کی استدعا کی ہے جو پنجاب پولیس نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کر تے ہوئے 6 ہیڈ کانسٹیبل 24 کانسٹیبل جبکہ 5 لیڈی کانسٹیبلز کی منظوری دے دی ہے اورلاہور گجرانوالہ،فیصل آباد ملتان اور راولپنڈی سے نفری دی جائے گی۔شہزاد اکبر کے ستارے گردش میں آگئے،وزیراعظم کا کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

اپنا تبصرہ بھیجیں