مکران آف روڈ بائیک ریلی گوادر میں منعقد، سول انتظامیہ اور پولیس حکام کی بڑی تعداد جمع

کوئٹہ(این این آئی)مکران آف روڈ بائیک ریلی 2 اور 3 جنوری 22 کو گوادر میں منعقد ہوئی۔ اس کا انعقاد مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔3 جنوری 2022 کو دو کیٹیگریز میں ریس کا انعقاد ہوا۔ پہلی کیٹیگری میں 100 سی سی سے تک کی 14 بائیکس نے ریس میں حصہ لیا۔ دوسری کیٹیگری میں 100 سی سی سے 150 سی سی تک کی 50 بائیکس نے ریس میں حصہ لیا۔ریس کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں، سول انتظامیہ اور پولیس حکام کی بڑی تعداد جمع تھی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ 44 سپیشل سکیورٹی ڈویڑن نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جیتنے والوں میں درج ذیل انعامات تقسیم کیے گئے کٹیگری اے *100 Cc تک کے ونر کو UNITED CD – 70 موٹرسایکل سے نوازا گیا۔ کٹیگری اے کے دوسری پوزیشن والے کو – 15000 نقد انعام سے نوازا گیا کٹیگری اے کیتیسری پوزیشن والیکو – 10000 نقد انعام سے نوازا گیا۔ کٹیگری بی کے *100 سے 150* تک کے ونر کو – Honda CD 70 سے نوازا گیا کٹیگری بی کے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو – 25000 نقد انعام دیا گیا کٹیگری بی کے تیسری پوزیشن لینے والے کو 15000 نقد انعام سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں