بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیشن گوئی

؎گوادر:محکمہ موسمات نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج رات سے طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیشن گوئی کی ھے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے ایک اعلامیہ میں ضلع بھر کے ماہی گیروں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ آج بروز پیر کی رات سے 6 جنوری تک سمندر میں نہ جاہیں جبکہ 3 تا 6 جنوری تک ضلع کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے اور ماہی گیر اپنی کشتیوں کو مشرقی ساحل سے مغربی ساحل کی طرف منتقل کریں ماہگیر اپنی کشتیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیں اور کھلی سمندرمیں جانے سے گریز کریں ضلع انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے بارشوں کے وقت لوگ ندی نالوں، سائن بورڈز بجلی کے کھمبے اور دیگر خطرے والی مقامات سے بھی دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں