جنوبی افریقہ، پارلیمنٹ کی عمارت میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

پریٹوریا:جنوبی افریقہ میں پارلیمنٹ کی عمارت میں لگی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کی چھت پر دوبارہ آگ لگی ہے جسے بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے جنوبی افریقی پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگی تھی۔جنوبی افریقہ میں پارلیمانی ترجمان کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاون میں واقع پارلیمان میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا وہ حصہ مکمل تباہ ہوگیا جہاں ارکان پارلیمان بیٹھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں