سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے، چینی سفیر

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے سے کندھا ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے۔وہ بدھ کو چینی سفارتخانے میں پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام آل پاکستان-چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے، چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ آل پاکستان-چائنیز انٹرپرائزز ایسوسیشن کی سالانہ رپورٹ کے اجرا پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،کوڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام جاری رکھا،لاہور -کراچی موٹروے تکمیل کی طرف گامزن ہے جبکہ ایچ وی ٹی سی ٹرانسمیشن لائن کی یکم ستمبر سے کمرشلی آپریشنل ہو چکا ہے،گوادر فری زون اور رشکئی اکنامک زون کا گزشتہ سال آغاز ہو چکا ہے،سی پیک سے بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں،سی پیک نے پاکستان میں صنعت کاری کیلئے بنیاد رکھ دی ہے،وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک پر متحد ہو کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا،ایک دوسرے سے کندھا ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں