آرمی چیف سے ترک جنرل کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سیلکوک بیراک تاروگلو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ترکی کے ساتھ تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے متعلق ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا، دونوں اطراف سے ملٹری تعلقات کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، ترک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ افغان صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردار، خطے میں قیام امن اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں