شمالی کوریاکا ہائپر سونک ہتھیار کے کامیاب تجربے کا دعوی

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز جس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا وہ ہائپر سونک ہتھیار تھا۔ شمالی کوریاکی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ میزائل میں ایک ہائپر سونک وارہیڈلگا ہوا تھا اوراس نے 700 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ایجنسی نے مزید کہا کہ کیے جانے والے تجربے سے ایکٹیو فلائٹ اسٹیج میں میزائل کے فلائٹ کنٹرول اور استحکام اور ہائپر سونک وارہیڈ لے جانے والی نئی تکنیک کی کارکردگی کی دوبارہ تصدیق ہوگئی۔ایجنسی کے مطابق ہائپر سونک میزائل کے یکے بعد دیگر کامیاب تجربات میزائل سیکٹر میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں اور اس سے ریاست کی مسلح فورس کو اسٹریٹیجک لحاظ سے جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کے شمالی کوریا کے دعوے کی تاہم فی الحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو پائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں