گوجرانوالہ میں کچے مکان کی چھت گر نے سے دو بیٹیاں جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

گوجرانوالہ : پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئے جبکہ باپ بیٹا زخمی ہوئے ہیں ۔ گوجرانوالہ میں بارش کی شدت زیادہ ہونے کے باعث کچے مکان کی چھت گر نے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ اسماء اور 8 سالہ اقراء شامل ہیں۔ زخمی باپ بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں