گورنر بلوچستان کے صاحبزادے بھی سرکاری گاڑی اور پروٹوکول کے ساتھ مری میں موجود

کوئٹہ :گورنربلوچستان کے صاحبزادے بھی سرکاری گاڑی اور پروٹوکول کے ساتھ مری میں شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وگورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے صاحبز ادے سید انعام آغا جس کی گاڑی پر گورنر ہاؤس کا جھنڈا لگاہواہے اور آگے پروٹوکول گاڑی ہے مری کے روڈ پر سرکاری گاڑی اور پروٹوکول کے ساتھ مری میں شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سادگی اختیار کرنے اور خرچے کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن دوسری جانب گورنر ہاؤس بلوچستان کی سرکاری گاڑی پروٹوکول کے ساتھ گورنر بلوچستان کے صاحبزادے کی جانب سے مری میں پکنک میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں