لاہور‘سہولیات کی عدم فراہمی‘ینگ ڈاکٹرز نے بھوک ہڑتال شروع کردی

لاہور‘کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر کردارادا کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اور نرسزنے ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کردی۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق کئی ہفتے قبل حکام بالا کو ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس ماسک اوردستانے کی فراہمی کی درخواست کرچکے ہیں لیکن حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے جس کے باعث ہم اپنے مطالبات کے حق میں بھو ک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوتاجارہاہے۔ ہفتے کے روز خیبرپختونخوا میں ایک ڈاکٹرکرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں