کوئٹہ،انتظامیہ کی مختلف کا روائیاں، 1275کلو گرام منشیات وکیمیائی مواد برآمد، تین افراد گرفتار

کوئٹہ:اے این ایف بلوچستان نے3کاروائیوں کے دوران 1275کلو گرام منشیات اور 576 لیٹرز ممنوعہ کیمیائی مواد برآمدکرلیا۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث3 ملزمان گرفتار کر کے 1گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمد شدہ منشیات میں 186کلو گرام چرس، 693 کلو گرام افیون، 396کلو گرام مارفین اور 576لیٹرز ممنوعہ کیمیائی مواد شامل ہے تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں