ایم کیوایم90 سے گرفتار 9 ملزمان نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی

کراچی:کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے گرفتار 9 ملزمان نے درخواستِ ضمانت واپس لے لی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی جانب سے درخواست واپس لینے پر یہ کیس نمٹا دیا۔عدالت میں فیصل موٹا، عبید کے ٹو اور دیگر نے درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔ملزمان نے اپنی دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ جیل میں کورونا وائرس لگ سکتا ہے، لہذا ضمانتوں پر رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ کراچی میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز 90 پر 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے آپریشن کیا تھا۔رینجرز کے آپریشن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔متحدہ کے مرکز سے بڑی تعداد میں غیر قانونی خود کار اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں