بولان میڈیکل یونیورسٹی کوراڈینیشن کونسل کا اجلاس، ذیلی کمیٹیوں کا قیام، اہم فیصلے کیے گئے

کوئٹہ(این این آئی)بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS)کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کو بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسز میں ہسپتال کوراڈینیشن کونسل کا اجلاس سیکرٹری صحت بلو چستان دوستین جمال دینی کی سربراہی میں منعقد ہو اس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی اور تما م ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی جن میں پروفیسر عبدالباقی درانی،پروفیسر نائلہ احسان،پروفیسر سیدمحمد سلیم، پروفیسر رخسانہ مجید،پروفیسر غلام رسول، پروفیسر ندیم صمد،پروفیسر کریم زرکون،پروفیسر سلطان احمد سرپرہ، پروفیسر امجد علی،پروفیسر شیرین خان،پروفیسر شیر زمان مندوخیل،ڈاکٹر فاروق یوغور، ڈاکٹر عاشق حسین،ڈاکٹر جواد احمد اور کوئٹہ کے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رشید جمالی،ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی،ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل،ڈاکٹر رحیم بگٹی،ڈاکٹر نورقاضی،ڈاکٹرمنظور احمد رئیسانی،ڈاکٹر عبدالخالق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سلیم ابڑو اور شکیل احمد رجسٹرار بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ کورونا کی وباء اور اس سے نمٹنے کیلئے تفصیلی بحث ہوئی۔جبکہ اجلاس کئی میں اہم فیصلے بھی کئے گئے اورزیلی کمیٹیوں کا قیام جو بلو چستان کے حالات اور شعبہ صحت کے تناظر میں فوراً مختلف پالیسیاں بنائیں گے تاکہ اس پر فی الفور عمل درآمد کرکے قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور ساتھ ہی صوبے کے وسائل کو بہتر استعمال کیا جائے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی اور سیکریڑی صحت بلو چستان دوستین جمالدینی نے واضح کیا کہ اب تک کئے گئے انتظامات کو سائنسی بنیادوں پر فوری طور پر مزید بڑھاجائے اور بلو چستان کے مزید ماہر ڈاکٹر وں،نرسوں اور پرا میڈیکل اسٹاف کو بھی اس عمل کا حصہ بنایا جائے تاکہ اس وباء سے موثر طریقے سے نمٹاجاسکے۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں