کورونا وائرس، تمام جماعتوں کواعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومت کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینا ہوگی تاکہ اس عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے ایک ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس پر اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق رائے موجود ہو اب تک کی جو صورتحال سامنے نظر آرہی ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے اس وقت دنیا کی بڑی بڑی ریاستیں اس وباء کے سامنے شکست سے دوچار ہیں اور ان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہم سمجھتے ہیں یہ وقت ایک ایسی جامعہ اور موثر پالیسی مرتب کرنا کا ہے کہ جس کے ثمرات عوام تک برائے راست پہنچیں اورہم کورونا سے چھٹکارا حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کی تمام تر بنیادی سہولیات کو پورپورا کریں معالجین کو تحفظ فراہم کرکے ہی ہم علاج و معالجے کے سلسلہ کو آگے بڑھا سکیں گے دوسری جانب حکومت کو صوبائی و قومی اسمبلیوں کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ اس ضمن میں جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں اس میں اتفاق رائے موجود ہو ان حالات میں مشاورت پر مبنی فیصلے ہی کارگر ثابت ہو سکتے ہیں اگر اب بھی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے نہ کئے گئے تو اس کے نتائج ہمارے مفاد میں نہیں ہونگے لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت ہمیں اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے متعلق پالیسیوں پر مشاورت کرنا ہوگی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس وقت جو صورتحال چل رہی ہے ہمیں عالمی ادارہ صحت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں سوشل ڈیسٹنس ہی اس بیماری سے چھٹکارا کا واحد اور اہم ذریعہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم عالمی وباء کو شکست دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں