بنوں،نامعلوم مسلح افراد کا تھانہ احمد زائی پر حملہ

بنوں :نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ احمد زائی پر حملہکیا سب ڈویژن وزیر پولیس کی جوابی کاروائی سے مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ رات کو نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت بھاری ہتھیاروں سے پولیس سٹیشن وزیر احمد زئی سب ڈویژن پر حملہ کیا،جب پولیس اہلکاران تھانے کے اندر موجود تھے جس دوران وزیر پولیس کی جوابی کاروائی شروع ہوئی کچھ ٹائم تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا لیکن مسلح افراد فائرنگ کے ساتھ ہی فرار ہوگئے سب ڈویژن پولیس افسران کے مطابق تھانہ احمد زئی پر حملہ کرنے والے دس سے بارہ افراد بتائے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں