حزب اللہ اور امل موومنٹ کا لبنانی کابینہ کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ

بیروت :لبنان کے طاقت ور سیاسی گروپ حزب اللہ اور امل تحریک نے ملکی کابینہ کے اجلاسوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطی کے اس ملک میں وزیر اعظم نجیب میقاتی کی کابینہ کا گزشتہ تقریبا تین ماہ میں ایک بھی اجلاس نہیں ہو سکا۔ اس کی وجہ بیروت کی بندرگاہ پر2020 میں ہونے والے انتہائی ہلاکت خیز دھماکوں کی چھان بین سے متعلق سیاسی اختلافات بنے تھے۔ اس اختلاف رائے اور حکومتی جمود کے باعث لبنانی معیشت کو شدید ترین مسائل کا سامنا ہے۔ ملکی کرنسی کی قدر بہت کم ہو چکی ہے اور عوام کو ایندھن کی قلت کے شدید بحران کا سامنا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں