پاکستان میڈیکل کمیشن کا بلوچستان کے میڈیکل کالجز سے اسپیشل امتحان کا فیصلہ واپس، طلباء پی ایم سی اور لائسنس سے محروم
کوئٹہ:پاکستان میڈیکل کمیشن کاانوکھا فیصلہ،لورالائی،مکران اور جھالاوان میڈیکل کالجز کے طلباء سے اسپیشل امتحان کا فیصلہ واپس لے لیا البتہ شاہی فرمان جاری کردیاکہ یہ طلباء نہ تو پی ایم سی کے ساتھ رجسٹریشن کے اہل ہونگے اور نہ ہی انہیں لائسنس ملے گا۔گزشتہ روز پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لورالائی میڈیکل کالج،مکران میڈیکل کالج اور جھالاوان میڈیکل کالج کے پرنسپل کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ کونسل کی جانب 4جون 2021ء کے 7ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلہ پر نظرثانی کی گئی جس میں فیصلہ کیاگیاتھاکہ لورالائی میڈیکل کالج،مکران میڈیکل کالج اور جھالاوان میڈیکل کالج کے طلباء کی ریگولرائزیشن کیلئے ان سے اسپیشل امتحان لیاجائے گاتاہم اب کونسل مذکورہ تینوں کالجز میں پڑھنیو الے طلباء کی رجسٹریشن کیلئے راضی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں شاہی فرمان جاری کردیاہے کہ مذکورہ کالجز میں پڑھنیو الے طلباء نہ تو پی ایم سی کے ساتھ رجسٹریشن کے اہل ہونگے اور نہ ہی انہیں لائسنس ملے گا۔


